Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

خیبرپختونخوا کے باؤلرز کی شامت, جنوبی پنجاب کے 3 بلے بازوں کی سنچریاں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کپ فرسٹ الیون ون ڈے ٹورنامنٹ کے 5ویں راؤنڈ میں جنوبی پنجاب نے مختار احمد ،صہیب مقصود اور حسین طلعت کی شاندار سنچریوں سے آراستہ کامیابی یقینی بنالی جبکہ سندھ اور وسطی پنجاب نے بھی اپنے میچز جیت لئے ۔یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی میں خیبر پختونخوا نے کپتان خالد عثمان کے ناقابل شکست 91اور محمد حارث کے 68رنز کی بدولت نو وکٹوں پر 316 رنز بنائے ،علی شفیق تین وکٹیں لے سکے ۔ جواب میں جنوبی پنجاب نے ہدف 41 ویں اوور میں دو وکٹوں پر حاصل کرلیا۔صہیب مقصود نے 101رنز میں 11 چوکے اور 7 چھکے لگائے جبکہ مرد میدان مختار احمدکے 108رنز 11 چوکوں اور 3 چھکوں سے سجے تھے ۔کپتان حسین طلعت 100 رنز میں 5چوکے اور7 چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ رہے اور پاکستانی لسٹ اے کرکٹ میں ایک اننگز کے دوران تین سنچریوں کا اولین کارنامہ سامنے آگیا۔سٹیٹ بینک سپورٹس کمپلیکس میں ناردرن ایریازکی ٹیم میر حمزہ اور دانش عزیز کی تین،تین وکٹوں کے سامنے 186 رنز بنا سکی جس میں آصف علی 66 اور سہیل تنویر 49رنز بنا سکے ۔سندھ نے جواب میں ہدف 29 ویں اوور مین تین وکٹوں پر حاصل کرلیا۔مرد میدان شرجیل خان نے 13 چوکوں اور5 چھکوں سمیت 108 اور خرم منظور نے 52 رنز بنا کر کامیابی یقینی بنا دی۔نیشنل بینک سپورٹس کمپلیکس میں بلوچستان کو عثمان قادر نے چار وکٹوں کی بدولت 213 رنز پر محدود کردیا جس میں کاشف بھٹی 59 اور جلات خان 55 رنز بنا سکے ۔وسطی پنجاب نے ہدف چھ وکٹوں پر 46 اوورز میں مرد میدان قاسم اکرم کے 60 رنزناٹ آؤٹ کی بدولت حاصل کرلیا جبکہ طیب طاہر نے 47 رنز بنائے ۔رضاالحسن کی چار وکٹیں رائیگاں گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.