نئی دہلی : کسان یونینز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ احتجاجی کسان محب وطن ہیں، وہ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کریں گے ۔تاہم انہوں نے واضح کیا کہ احتجاجی کسان 26 جنوری کو ٹریکٹر ریلی کے پروگرام سے دستبردار ہونے کا کوئی وعدہ نہیں کریں گے ۔دوسری طرف بھارتیہ کسان یونین نے متنازعہ زرعی قوانین پر قائم کمیٹی سے باقی تین نام ہٹانے کی سپریم کورٹ سے درخواست کر دی۔ کسان یونین نے اپنے رہنماؤں کی موقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی قائم کمیٹی کا نتیجہ فطری انصاف کے اصول کی خلاف ورزی ہو گا کیونکہ کمیٹی کے تینوں ارکان پہلے سے متنازعہ زرعی قوانین کی حمایت کر چکے ہیں، ایسے ارکان کبھی غیر جانبداری سے کسانوں کا موقف نہیں سنیں گے ۔ کسان یونین نے اعلیٰ عدالت پر زور دیا کہ کمیٹی میں ایسے ارکان نامزد کرے جوہم آہنگی کی بنیاد پر کام کرسکتے ہوں۔
مشرق مزید