Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ٹرمپ کے حامیوں کی آج مظاہروں کی کال ، ہائی الرٹ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن :  نومنتخب صدر جوبائیڈن کی حلف برداری سے قبل پرتشدد مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر تمام امریکی ریاستوں اور دارالحکومت واشنگٹن میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ ایف بی آئی نے خبردار کیا ہے کہ تمام 50 ریاستوں کے دارالحکومتوں میں صدر ٹرمپ کے حامی اسلحے کا تھا مارچ کر سکتے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق ٹرمپ کے حامی اور دائیں بازو کے انتہاپسند آج مسلح مظاہروں اور بدھ 20جنوری کو واشنگٹن میں مارچ کی کال سوشل میڈیا پر دے چکے ہیں۔ ادھر ریاستیں احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے مظاہروں کی اجازت دینے سے انکار کر رہی ہیں۔ میری لینڈ، نیو میکسیکو اور یوٹاہ کے گورنر مظاہروں کے پیش نظر ایمر جنسی کا اعلان کر چکے ہیں، کیلیفورنیا، پنسلوانیا، مشی گن، ورجینیا، واشنگٹن اور وسکونسن نے نیشنل گارڈز کو متحرک کر دیا ہے جبکہ ٹیکساس کادارالحکومت نومنتخب صدر کی حلف برداری تک بند کردیا گیاہے ۔ ٹیکساس کے پبلک سیفٹی کے ڈائریکٹر کے مطابق حساس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ انتہاپسند مظاہروں میں شریک ہو کر سنگین کارروائیاں کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.