Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی ڈی ایم نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھ دیا، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے پی ڈی ایم نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہواہے۔ یہ غیر فطری اتحاد وقت کے ساتھ ختم ہو رہا ہے۔ عثمان بزدار کہتے ہیں کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں۔

اپوزیشن کی سرگرمیوں پرردعمل میں وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔ آج ایک طرف شفاف اور ایماندار قیادت ہے اور دوسری طرف عبرت کی تصویر بنے سابق حکمران۔ عوام نے کرپشن کو نہیں بلکہ شفافیت کو ووٹ دے کر منتخب کیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے۔ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.