اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ہنگامی بنیادوں پر بلائے گئے اجلاس میں 3 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم کی درآمد کے لیے سب سے کم بولی 284 ڈالر فی ٹن کی شرح سے منظور کر لی۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک نکاتی ایجنڈا اجلاس کی صدارت کی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے گندم کی درآمد کی صورتحال پر وزارت قومی فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی طرف سے منتقل کردہ سمری اٹھائی اور بتایا گیا کہ گندم کی خریداری کا پانچواں ٹینڈر اکتوبر میں جاری کیا گیا تھا جس میں چھ فریقین نے حصہ لیا تھا اور اسے 14 اکتوبر کو کھولا گیا تھا۔