Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

باکسر محمد وسیم سیلاب زدگان کی مدد کے لئے میدان میں آگئے

0

قومی باکسر محمد وسیم سیلاب زدگان کی مدد کے لئے میدان میں آگئے۔

قومی باکسرمحمد وسیم سیلاب زدگان کی مدد کے لئے بلوچستان میں متحرک ہیں۔

باکسر محمد وسیم نے سیلاب متاثرین میں راشن اور کھانا بھی تقسیم کیا۔ اس کے علاوہ انھوں نے متاثرین میں نقدی بھی تقسیم کی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے بعد اب بھی نصیر آباد، جعفر آباد، صحبت پور سمیت دیگر علاقے تاحال پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور کئی علاقوں کے مکین امداد کے منتظر ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں سیلابی صورتحال میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 299 تک جا پہنچی ہے،65ہزار مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں جب کہ 25ہزار مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.