Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دو طرفہ تجارت کیلئے پاک افغان سرحد پر بادینی گزرگاہ کا افتتاح 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کو ئٹہ(آئی این پی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پاک افغان سرحد بادینی کے مقام پر دو طرفہ تجارت کیلئے بادینی ٹریڈ ٹرمینل کا افتتاح کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کیلئے پاک افغان سرحد پر بادینی گزرگاہ کا افتتاح کیا ۔ فرنٹیئر کور کے زیراہتمام پروقار اور بارونق تقریب پاک- افغان سرحد بادینی کے مقام پر منعقد ہوئی۔ تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ وسیم اشرف نے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ کے ہمراہ شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزرائ، اعلیٰ ملٹری و سول حکام، قبائلی عمائدین، پاکستان کسٹمز، تاجر تنظیموں کے نمائندے اور مقامی افراد بھی وسیع تعداد میں موجود تھے۔ یہ منصوبہ ایف سی بلوچستان کی مسلسل کوششوں سے پایہ تکمیل تک پہنچا۔ بادینی گیٹ وے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب کے بعد بادینی ٹریڈ ٹرمینل کا قیام ایک اہم پیشرفت ہے۔ ٹریڈ ٹرمینل کا قیام پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور صوبائی حکومت کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ وزیراعلی ٰبلوچستان جام کمال خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ایف سی بلوچستان کے کردار پر آئی جی ایف سی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بادینی ٹرمینل سے دونوں ممالک کے مابین نہ صرف تجارت بڑھے گی بلکہ وسطی ایشیائی ممالک تک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا جس سے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ ٹرمینل کے قیام سے علاقے میں تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا جسکا فائدہ دونوں جانب کے تاجروں کو ملے گا ۔ٹریڈ ٹرمینل کے قیام سے سوشو اکنامک ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ علاوہ ازیں ٹریڈ ٹرمینل سے ضلع قلعہ سیف اللہ اور ملحقہ اضلاع میں سڑکوں بجلی ٹیلیفون جیسی بنیادی سہولتیں میسر آئینگی ۔قبل ازیں فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے وزیراعلی بلوچستان ،کمانڈر سدرن کمانڈ کو بادگیٹ وے سے متعلق سیکیورٹی اور مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.