Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارت عالمی فورمز پر اپنی ساکھ کھو رہا ہے، وزیر خارجہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے جارحانہ رویے کی وجہ سے بین الاقوامی فورمز پر اپنی ساکھ کھو رہا ہے۔

وزیر خارجہ کی یہ رائے ایسے وقت میں سامنے آئی جب ایک روز قبل بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے آن لائن اجلاس میں تقریر کے دوران پاکستان کا سیاسی نقشہ دکھائے جانے پر احتجاج کیا تھا تاہم فورم نے ان کے احتجاج کو مسترد کردیا تھا۔

معید یوسف کے دفتر کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ ‘بھارت کے پاکستان کے نئے سیاسی نقشے کو مسترد کرنے اور اس پر باضابطہ اعتراض کو مسترد کردیا گیا اور نیا پاکستانی نقشہ معید یوسف کے پس پشت آویزاں رہا’۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق آج جاری کردہ بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس میں پاکستان کے سیاسی نقشے پر بھارتی اعتراض کو مسترد کردیا گیا جس کی وجہ سے دہلی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.