Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بل گیٹس کے کووڈ-19 کے گمنام ہیروز، پاکستان کے سکندر بزنجو بھی شامل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور متاثرین کی امداد کے لیے دنیا کے متحرک اور امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس وبا کے دنوں میں معاشرے میں بہترین خدمات انجام دینے والے افراد کو گمنام ہیروز قرار دیا اور اس فہرست میں پاکستان کے صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان سکندر بزنجو کو بھی شامل کرلیا۔

گیٹس نوٹس میں شائع مضمون میں بل گیٹس نے اپنے ممالک میں کمزور طبقے کی خدمت کرنے والے 7 گمنام ہیروز کی فہرست جاری کی، جس میں افغانستان اور افریقہ سمیت پاکستان کے نوجوان کو بھی شامل کیا گیا۔

پاکستان کے سکندر بزنجو کے حوالے سے کہا گیا کہ ‘جب پاکستان میں کووڈ-19 پھیلا تو سکندر بزنجو کو معلوم تھا کہ ان کے آبائی صوبے بلوچستان اور ملک کے غریب ترین علاقوں سمیت وبا کن جگہوں میں تباہ کن ہوگی’۔

‘بحران میں بہترین انسانیت کا مظاہرہ’ کے عنوان سے سکندر بزنجو کے بارے میں انہوں نے لکھا کہ ‘پاکستان کے جنوب مغربی اس پہاڑی علاقے کی 70فیصد آبادی غربت کا شکار ہے، تعلیم اور صحت کی سہولت تک رسائی سے محروم ہے’۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.