Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ایف اے ٹی ایف سے متعلق بلز کی منظوری کیلئے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس آج متوقع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق انسداد دہشت گردی ایکٹ (ترمیمی) بل 2020 منظور کرلیا جبکہ ایوان میں ایک اور بل پیش کیا گیا جس میں ملک کی مسلح افوج اور اس کے اہلکاروں کو ‘بدنام’ کرنے پر 2 سال تک کی سزا اور 5 لاکھ روپے تک کے جرمانے کی سزا تجویز کی گئی تھی۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے گزشتہ ماہ سینیٹ میں اپوزیشن کی جانب سے روکے گئے ایف اے ٹی ایف سے متعلق بلز منظور کروانے کے لیے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق رات گئے تک پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشین جاری نہیں کیا گیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 6 گھنٹوں تک جاری رہا جس میں اہم مسائل مثلاً موٹروے ریپ کیس، کراچی اور سندھ میں سیلابی صورتحال کے علاوہ وفاقی دارالحکومت میں گدا گری میں اضافے پر بات کی گئی۔

انسداد دہشت گردی (ترمیمی) بل 2020 کے مطابق تفتیشی افسر عدالت کی اجازت سے 60 روز کے لیے دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کا سراغ لگانے کے لیے خفیہ کارروائی کرسکتا ہے جس میں جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے رابطوں اور کمپیوٹر سسٹم کی نگرانی کی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ تفتیش میں توسیع کے لیے عدالت میں تحریری درخؤاست بھی جمع کروائی جاسکتی ہے جس کے نتیجے میں عدالت اس اجازت کو مزید 60 روز کی توسیع دے سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.