Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک اوریونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز میں معاہدہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :   شراکت داری کے تحت خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صارفین خوشحالی سرسبز کاروبار اور خوشحالی سرمایہ پروڈکٹ لائنزکے ذریعے بائیک اور لوڈر کو آسان اقساط پر حاصل کرسکیں گے ۔ بینک بائیک یا دو پہیوں کی مالی معاونت خوشحالی سرسبز کاروبار کے شراکت داروں کو پیش کر ے گا جبکہ خوشحالی سرمایہ کے توسط سے اوپن مارکیٹ میں لوڈر یا تھری وہیلر فنانسنگ کی پیش کش کی جائے گی۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدر غالب نشتر نے کہا کہ ٹرانسپورٹ تک رسائی معاشی سرگرمیوں میں شرکت کو آسان بنانے میں معاون ہے۔ یونائیٹڈ آٹو کے ساتھ یہ تعاون محض بینکاری کی سہولت سے آگے بڑھ کر اپنے صارفین تک رسائی بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.