Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سٹاک ایکسچینج:مندی ،64فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (بزنس   رپورٹر)سٹاک مارکیٹ منگل کو مندی کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس42500پوائنٹس سے گھٹ کر 42300پوائنٹس پر آگیا ،مندی کے سبب سرمایہ کاروں کے 19ارب روپے ڈوب گے جبکہ 64فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ مسلسل دوسرے روز بھی تنزلی کا شکار رہی ،منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ایک موقع پر 100 انڈیکس 42831پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا ،بعدازاں منافع خوری کی خاطر حصص کے فروخت کے سبب انڈیکس42262پوائنٹس کی پست سطح پر بھی دیکھا گیا۔کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 184پوائنٹس کی کمی سے 42346پوائنٹس پر بندہوا،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس92پوائنٹس کی کمی سے 17942پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30232پوائنٹس سے کم ہو کر 30159پوائنٹس پر بند ہوا،مندی کے سبب مارکیٹ کامجموعی سرمایہ گھٹ کر 79کھرب46ارب روپے رہ گیا، منگل کو 18ارب روپے مالیت کے 66 کروڑ28لاکھ 4ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 14ارب روپے مالیت کے 50کروڑ95لاکھ 22ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ،مجموعی طور رپر438کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 140کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،281میں کمی اور 17میں استحکام رہا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.