Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہنگامہ آرائی کا کیس: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت 22 ستمبر تک منظور

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   مریم نواز کی نیب آفس میں پیشی پر ہنگامہ آرائی اور پولیس کے ساتھ جھگڑے کے معاملے پر انسداد دہشت گردی عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت 22 ستمبر تک منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران لیگی رہنما نے موقف اپنایا کہ پولیس نے جھوٹے مقدمے میں نامزد کیا، گرفتار ی کا خطرہ ہے، عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔

عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، رانا ارشد، صبغت اللہ، سید رفاقت علی، افتخار حسین، مرزا جاوید کی درخواست ضمانت 22 ستمبر تک منظور کرلی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.