Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

چینی سفیر کی عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات، رشکئی اقتصادی زون کے ترقیاتی معاہدے پر عملدرآمد کا شکریہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

چینی سفیر یاؤجنگ نے رشکئی اقتصادی زون کے ترقیاتی معاہدے پر تیز رفتاری سے عملدرآمد ہونے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیل کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی جس میں رشکئی سپیشل اکنامک زون ترقیاتی معاہدے پر تیز رفتاری سے کام کرنے پر پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ چینی سفیر یاؤجنگ نے ان سے ملاقات کی اور رشکئی سپیشل اکنامک زون ترقیاتی معاہدے پر تیز رفتاری سے کام کرنے پر پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.