Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نیتن یاہو فلسطینیوں سے بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، سربراہ اسرائیلی اپوزیشن

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسرائیل کے اپوزیشن رہنما ژیئر لیپڈ نے کہا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو فلسطینیوں سے بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

تفصیل کے مطابق اسرائیل نے خلیجی عرب ریاستوں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ تعلقات کے قیام کا فیصلہ تو کر لیا ہے، مگر وزیر اعظم نیتن یاہو فلسطینیوں کے ساتھ امن بات چیت شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کے مطابق یہ بات اسرائیلی اپوزیشن رہنما ژیئر لیپڈ نے کہی ہے۔ اسرائیلی اپوزیشن رہنما ژیئر لیپڈ ماضی میں بھی فلسطینیوں کے ساتھ امن بات چیت کی بحالی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

ژیئر لیپڈ نے یہ بات امریکی صدر ٹرمپ کی میزبانی میں ہونے والی اس تقریب سے کچھ ہی پہلے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جس میں اسرائیل کے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ طے پانے والے دو طرفہ تعلقات کے قیام کے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.