Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شنگھائی تعاون تنظیم میں بھارت کے قومی سلامتی مشیر اجیت دوول کی سبکی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے قومی سلامتی کے مشیران کے اجلاس میں بھارت کے اجیت دوول کی جانب سے پاکستان کے نقشے پر اعتراض کرتے ہوئے واک آؤٹ پر انہیں سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ایس سی او کے قومی سلامتی کے مشیروں کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا جہاں بھارت کے ان پرجوش دعوؤں کو مسترد کردیا گیا جو انہوں نے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف پر اپنے پس منظر ڈسپلے کے طور پر پاکستان کا نیا سیاسی نقشے پر باضابطہ اعتراض کے طور پر کیا تھا تاہم انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

دفترخارجہ کے مطابق بھارت کی نمائندگی کرنے والے اجیت ڈوول نے سیاسی نقشے کی نمائش پر پاکستان کے خلاف باضابطہ طور پر یہ اعتراض کیا تھا کہ نئے سیاسی نقشے میں پاکستان نے اپنے علاقوں کے طور پر ‘خودمختار ہندوستانی خطے’ دکھائے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.