Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کا اضافہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

صرافہ بازار میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 650 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ  15 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونےکی قیمت 555 روپے اضافے سے 98 ہزار 593 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر نو پیسے اضافے کے بعد 166.26 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں 184 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 346 پوائنٹس پر بند ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 400 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 400 روپے کا ہو گیا تھا۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونےکی قیمت 343 روپے اضافے سے 98 ہزار 80 روپے ہو گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.