Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ماضی میں زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دیتے تو آج کوئی جرات نہ کرتا، فواد چوہدری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ زیادتی کے سابقہ واقعات میں ملزمان کو سرعام پھانسی دی جاتی تو مستقبل میں کوئی جرات نہ کرتا۔ 

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ موٹروے واقعہ نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، عوام چاہتے ہیں کہ ملزمان کو سرعام پھانسی دی جائے، عوام کے غصہ میں اضافہ تب ہوتا جب ایسے واقعات پے درپے ہورہے ہوں لیکن افسوس اس طرح کے تمام واقعات پر ہم کچھ دن ماتم کرتے ہیں اور پھر اگلے واقعہ کا انتظار کرتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ زینب کیس کے مجرم کو پھانسی دی گئی، پھانسیاں دینے سے معاملہ حل ہوتا تو معاملہ آسان تھا ، تاہم زیادتی کے تمام سابقہ واقعات میں ملزمان کو سرعام پھانسی دی جاتی تو مستقبل میں کوئی جرات نہ کرتا، ہر سال پانچ ہزار اوسط زنا بالجبر کے کیسز سامنے آرہے ہیں، نادرا اور موبائل فون ڈیٹا کو استعمال کریں تو زنا بالجبر کے کیسز میں کمی آئے گی، ہمارے نظام انصاف میں اصلاحات کی ضرورت ہے، ایسے کیسز میں دباوٴ سے صلح نہیں ہونی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.