Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

میانمار : آنگ سانگ سوچی کو کرپشن کے الزام میں مزید 6 سال قید

0

میانمار کی فوجی عدالت نے ملک کی معزول رہنما آنگ سان سوچی کو کرپشن کے الزام میں 6 سال قید کی سزا سنادی جس سے ان کی ابتدائی 11 سال قید کی سزا بڑھ کر 17 سال ہوگئی ہے۔

77 سالہ آنگ سانگ سوچی کو گزشتہ سال یکم فروری میں فوج نے بغاوت کے ذریعے ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد حراست میں لے لیا تھا، جس سے اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں جمہوریت کے مختصر دور کا خاتمہ ہوگیا تھا۔

اس کے بعد سے وہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، بدعنوانی اور انتخابی دھوکا دہی سمیت متعدد مقدمات میں انہیں مجرم ثابت ہونے پر 11 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

میڈیا سے گفتگو کے مجاز نہ ہونے کے سبب شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر ذرائع نے بتایا کہ آنگ سانگ سوچی کو انسداد بدعنوانی کے 4 الزامات کے تحت 6 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.