Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امریکی خاتون اول کورونا کا شکار ہوگئیں

0

 امریکی خاتون اول ِجل بائیڈن کورونا کا شکار ہو گئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی شام کئے جانے والے ٹیسٹ میں امریکی خاتون اول کی کورونا ٹیسٹ روپورٹس مثبت آئیں۔

ترجمان امریکی خاتون اول الزبتھ الگزینڈر کے مطابق کورونا سے متعلق علامتیں واضح ہونے پر خاتون اول میں مرض کی تشخیص ہوئی۔اس سے قبل کئے جانے والے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت نہیں تھی۔

ترجمان کے مطابق جل بائیڈن میں ظاہر ہونے والی کورونا کی معمولی علامات کے بعد ان کا علاج شروع کردیا گیا ہے،خاتون اول ساؤتھ کیرولینا میں اہل خانہ کے ہمراہ موجود ہیں، متواتر دو ٹیسٹ روپورٹس منفی آنے کے بعد گھر منتقل ہو جائیں گی۔

دوسری جانب  دو بار کوروناکا شکار ہو نے والے امریکی صدر جوبائیڈن کا منگل کے روز ہونے والا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا جس کی تصدیق پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس جین پیری نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کی  تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.