Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ترک صدر طیب اردوان کا آرمینیا سے آزاد کرائے علاقے نگورنو کاراباخ کا دورہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

باکو  :  ترک صدر طیب اردوان آذربائیجان پہنچ گئے جہاں انہوں نے آزاد کرائے گئے نگورنو کاراباخ کے شہر شوشا سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف ان کے ہمراہ تھے ۔ ترک نیوز ایجنسی کے مطابق شوشا پہنچنے پر آذربائیجان کی فوج کے ایک چاق وچوبند دستے نے صدر طیب اردوان کو گارڈ آف پیش کیا۔دونوں ممالک میں ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے ،جسے شوشا معاہدے کا نام دیاگیاہے ۔پریس کانفرنس میں صدر اردوان نے کہاکہ اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگا،44 روز کی جنگ کے بعد کاراباخ اپنے حقیقی وطن سے جا ملا جس پر میں ایک بار پھر آذری عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.