Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

او آئی سی اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے فوری اقدامات کرے، وزیرخارجہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ او آئی سی اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سعودی عرب کی جانب سے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر مسلم ممالک کی سب سے بڑی اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کے وزرائے خارجہ کا اجلاس طلب کیا گیا، جس میں مسجد اقصٰی میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی تشدد اور اسرائیلی پولیس کے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے فلسطین میں جاری کشیدگی پر اظہار تشویش کیا اور اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری کی مذمت کی۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسرائیل انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، اسرائیلی فورسز نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنارہی ہیں، غزہ پر مسلسل بمباری کی جارہی ہے، اور بمباری سے معصوم بچے شہید ہورہے ہیں، اسرائیل کی جارحیت ختم ہونی چاہیے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے، اور نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان مسئلےکےحل کیلئے 2 ریاستی فارمولے کےعزم کو دہراتا ہے۔  ہنگامی اجلاس طلب کرنے پر او آئی سی کا مشکور ہوں، ہم سب فلسطینیوں کی مکمل حمایت اور اظہار یکجہتی کرتے ہیں، او آئی سی اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لئے فوری اقدامات کرے، فلسطینیوں پراسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے اور عالمی برادری کو بھی چاہئے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا غیر قانونی استعمال رکوانے کے لیے آواز بلند کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.