Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سرحد پار سے دہشتگردوں کے حملے، افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد : سرحد پار سے دہشتگردوں کے حملے، افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان نے 14 اپریل کو چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی صورتحال مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے افغان ناظم الامور سے 14 اپریل کو چترال میں پاکستانی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال توپ خانے سے گولہ باری پر احتجاج کیا گیا، فائرنگ وقفے وقفے سے 5-6 گھنٹے تک جاری رہی، جس میں افغان طرف سے 35 آرٹلری راؤنڈز فائر کئے گئے، پاک فوج کی جانب سے افغان جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا۔

پاکستان نے افغان ناظم الامور سے افغان سرزمین پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے پر بھی احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ افغان حکومت پاک افغان سرحدی علاقے کو محفوظ بنانے اور سرحدی رابطوں کو موثر بنائے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بارہا درخواستوں کے باوجود، افغان بارڈر سکیورٹی فورسز کی طرف سے اشتعال انگیزی بڑھ رہی ہے، افغان اشتعال انگیزی انتہائی تشویشناک اور باہمی تعاون کی روح کے خلاف ہے، پاکستان سرحد پار فائرنگ کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتا ہے، توقع ہے کہ فائرنگ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.