Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی ایس 88 کراچی میں بلاول کے اشارے پر کرمنلز کو بلا لیا گیا : حلیم عادل کا الزام

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی : حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ آج پھر ملیر میں جیت پی ٹی آئی کی ہوگی، بلاول کے کہنے پر مراد علی شاہ نے حلقے میں کرمنلز کو بلایا ہے، پیپلز پارٹی کا کرمنل گینگ ہم پر حملہ کرسکتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ یہاں لوگ 50 سال سے پیپلزپارٹی کو ووٹ دے رہے تھے، ملیر کی زمینوں پر قبضے ہوگئے، بلاول کے کہنے پر مراد شاہ نے یہاں کرمنل لوگ منگوائے ہیں، آج پولیس کی مدد سے کوئی مسئلہ کھڑا کیا جائے گا، ڈی جی رینجرز اور دیگر ادارے ان پر نظر رکھیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مراد علی شاہ نے اعتراف جرم کیا ہے کہ ہم سینیٹ کی 10 سیٹیں لیکر سرپرائز دیں گے، ان کے سینیٹ کی سیٹوں سے متعلق بیان پر پٹیشن دائر کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.