Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر مصر چلے گئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر مصر چلے گئے۔ مصری ہم منصب سے مذاکرات کے علاوہ تاجر برادری سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مصر کے دو روزہ دورے پر روانگی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مصر مسلم امہ کا ایک اہم ملک ہے، جسے افریقہ کا  گیٹ وے  بھی کہا جاتا ہے، معاشی سفارت کاری کو پیش نظر رکھتے ہوئے، افریقی ممالک کے ساتھ تجارت کا فروغ ہماری حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

شاہ محمود نے کہا کہ جامعہ الازہر جانے کا ارادہ ہے، ہماری خواہش ہے کہ ہم تعلیمی شعبے میں ان کے تجربات سے استفادہ کر سکیں، مصر میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات بھی ہوگی اور میڈیا نمائندگان کے ساتھ گفتگو کا موقع بھی میسر آئے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.