Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اوپن اور خفیہ رائے شماری دونوں طریقوں سے مقابلے کیلئے تیار ہیں : گورنر پنجاب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ ہم اوپن اور خفیہ رائے شماری دونوں طریقوں سے مقابلے کے لیے تیار ہیں، پنجاب میں اپنی مطلوبہ نشستیں آسانی سے جیت جائیں گے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے اپنے بیان میں کہا کہ انشاءاللہ سینیٹ انتخابات میں مخالفین کو سرپرائز ہی سرپرائز دینگے، اپوزیشن کے تمام پلان سیاست میں زندہ رہنے کے لیے ہیں، اپوزیشن ہر معاملے میں قانون کے نہیں مرضی کے مطابق فیصلہ چاہتی ہے، سینیٹ انتخابات میں ہمیں نہیں اپوزیشن کو فکر ہوگی۔

چودھری سرور کا کہنا تھا کہ 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات کا فیصلہ حکومت اور اتحادیوں کے حق میں آئیگا، عمران خان ہی وہ لیڈر ہیں جو ملک کو کامیابی سے آگے لے جا سکتے ہیں، ہم سینیٹ الیکشن کے متعلق عدالتی فیصلے کا احترام کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.