Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

رکاوٹیں ختم،براہ راست تجا رت کو فروغ دیاجائے ، سعودی سفیر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کرا چی ( بزنس رپورٹر) پاکستان میں مقیم سعودی عر ب کے سفیر نواف بن سید المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجا رتی رکاوٹو ں کو ختم اور براہ راست تجا رت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا جائے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز صدر ایف پی سی سی آئی میاں ناصر حیات مگوں سے فیڈریشن ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران کیا ۔سفیر نے کہا کہ دو نو ں ملکوں میں بے پنا ہ قدرتی وسائل مو جو د ہیں جو کہ دو طرفہ تعلقا ت کو بڑھا نے کیلئے استعمال ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ چا ول، ٹیکسٹائل،سی فوڈ ، کھیلوں کے سامان ، زراعت پر مبنی مصنوعات میں پاکستان کے پاس صلا حیت ہے کہ وہ اپنی برآمدات سعود ی عرب کو بڑھائے اوراس کے ساتھ ان اشیا ء کی تجا رت بڑھانے کیلئے تا جروں کے ما بین براہ راست روابط بڑھانے کی ضرورت ہے ،سعودی عرب کے کمر شل اتا شی نے بھی دو طر فہ تجا رت اور سر مایہ کاری کے فروغ پر زور دیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.