Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ای ایف پی کا فنانسنگ اسکیموں میں ایک سال کی توسیع کا مطالبہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی )کے صدر اسماعیل ستار نے برآمدکنندگان اور مینوفیکچررز کی طرف سے حکومت سے اپیل کی ہے کہ صنعتوں کی مدد کیلئے تنخواہوں کی ادائیگیوں کی مد میں متعارف کروائی جانے والی فنانس اسکیم اور مؤخر قرضوں جیسی اسکیموں میں مزید ایک سال کی توسیع کی جائے کیونکہ کورونا کی جان لیوا وبا ابھی ختم نہیں ہوئی اور تاجربرادری اب تک اس وبا کے عالمی ومقامی سطح پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے کی سخت جدوجہد کررہی ہے ۔گزشتہ روزاپنے بیان میں اسماعیل ستار نے کورونا وبا پر قابو پانے کے حکومت پاکستان کے بروقت اقدامات اور مؤثر پالیساں نافذ کرنے پر وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے صنعتوں کو قدرے ریلیف ملا ہے ۔اسماعیل ستار نے مزید کہا کہ ای ایف پی کی اقتصادی کونسل کے قومی صنعتی سروے کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے 61 فیصد مینوفیکچررز اپنی صنعتوں کو بند کرنے پر مجبور ہوئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.