Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سپر لیگ، حفیظ کی تماشائیوں سے احتیاطی تدابیر کی اپیل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( سپورٹس ڈیسک)  کرکٹر محمد حفیظ نے پی ایس ایل کا میچ سٹیڈیم میں دیکھنے کے لیے آنے والے تماشائیوں سے ذمہ داری اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست کی ہے ۔پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے لیے خوش آئند بات یہ ہے کہ 20فیصد کراؤڈ کو اجازت ملی ہے لیکن اب ذمہ داری کراؤڈ کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ محمد حفیظ نے کہا کہ کراؤڈ کو اجازت ملنا ایک اچھا فیصلہ ہے کیونکہ مزہ کراؤڈ کے ساتھ ہی آتا ہے ، اس سے گراؤنڈ میں انرجی میں اضافہ ہوتا ہے اور متحرک ہونے کا موقع ملتا ہے ۔قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہم سب کی کوشش ہو گی کہ فینز کو پی ایس ایل کے دوران تفریح پہنچائیں، پاکستان میں یہ پہلا ایونٹ ہے کہ کووڈ کے دوران تماشائی سٹیڈیمز کا رخ کررہے ہیں، تماشائیوں سے درخواست ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے سٹیڈیمز آئیں ۔ حفیظ نے مزید کہا کہ کھلا ڑی اب بائیو سکیور ببل کے عادی ہو چکے ہیں، اب اس میں رہنا مشکل نہیں ہے کیونکہ کرکٹ جاری رہنے کیلئے یہ بائیو سکیور ببل بہت ضروری ہے ، اگر بائیو سکیور ببل نہ ہو تو کرکٹ ہی نہ ہو ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.