Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کارکردگی کا صلہ مل گیا،محمد رضوان ملتان سلطانز کے کپتان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( سپورٹس ڈیسک ) ملتان سلطانز نے محمد رضوان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے لئے کپتان مقرر کردیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی فرنچائز ملتان سلطانز کے اونر عالمگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز انتظامیہ محمد رضوان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے لئے فرنچائز کا کپتان مقرر کرنے پر خوش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے وکٹ کیپنگ کررہے ہیں اور وہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نے پاکستان ٹیم کے علاوہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخوا کی ٹیم میں مثالی قائدانہ خصوصیات کا مظاہرہ کیا ہے ، اس وقت وہ اپنی حیثیت میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور ہمیں انکے پاکستان سپر لیگ کے آئندہ سیزن کے لئے اپنی ٹیم کی قیادت کرنے پر خوشی ہے ۔ عالمگیر خان ترین نے شان مسعود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ سیزن میں غیر معمولی طور پر فرنچائز کی رہنمائی کی اور ٹیم کے اندر فاتحانہ ذہنیت پیدا کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔ ملتان سلطانز کے نومنتخب کپتان محمد رضوان نے کہا کہ میں آنے والے سیزن کے لئے ملتان سلطانز ٹیم کی قیادت کرنے کا منتظر ہوں، گزشتہ سیزن میں فرنچائز نے جو جدید طریقہ اپنایا ہے اس کو میں سمجھ گیا ہوں اور اس سال میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے منتظر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ملتان سلطانز اس مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سکس میں بہتر ٹیم بن کر ابھرے ، ہماری ٹیم میں شاہد خان آفریدی ، شان مسعود اور سہیل تنویر جیسے سینئر پاکستانی کھلاڑی موجود ہیں۔ محمد رضوان نے کہا کہ میں ملتان سلطانز کے اونر عالمگیر خان ترین اور ہیڈ کوچ اینڈی فلاور کا شکرگزار ہوں اور ان کے اس اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپورکوشش کروں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.