برسلز : نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ نے واضح کیا ہے کہ صحیح وقت سے قبل افغانستان نہیں چھوڑیں گے ، فوجی انخلا کا فیصلہ زمینی حالات کو دیکھ کر کیا جائیگا، انہوں نے طالبان پر زور دیا کہ افغانستان میں پرتشدد سرگرمیاں کم اور امن معاہدے کی شرائط پوری کرنے کیلئے مزید اقدامات کریں۔ نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہمارا ہدف بڑا واضح ہے کہ اس ملک کو دہشت گردوں کی جنت نہیں بننا چاہیے جہاں سے وہ ہمارے ملکوں پر حملے کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی نیٹو اتحادی افغانستان میں غیر ضروری قیام کا خواہاں نہیں ۔ادھر افغانستان سے متعلق نیٹو کے 30رکن ممالک کے وزرائے دفاع کا اجلاس کل سے شروع ہوگا۔
مشرق مزید