مستونگ : کمپنی کی جانب سے لیویز کیلئے نقد پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر چھ مسلح افراد نے بائیکو کمپنی کے آئل ٹینکر جس میں چالیس ہزار لیٹر پیٹرول موجود تھا جسے مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر چھین کر نامعلوم مقام پر منتقل کرکے آئل خالی کرکے ٹیلر گاڑی کو بلوچستان ہوٹل کھڈکوچہ میں کھڑا کیا گیا تھا تاہم لیویز انتظامیہ کو اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر محبوب احمد کے ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر انجینئر عائشہ زہری تحصیلدار بلند خان شاہوانی رسالدار پیرمحمد علیزئی رسالدار شاہ محمد نائب رسالدار اوس خان نائب رسالدار مجیب احمد نے لیویز نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مستونگ سٹی میں چونگی کے قریب واقع کلی ڈنڈ سے برآمد کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا دری اثناء کمپنی کی جانب سے حاجی عباس سرپرہ نے لیویز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انکے لیئے پچاس ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا اس موقع پر سردار لیاقت علی مرئی نے بھی ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر اور لیویز کے آفیسران و نوجوانوں کا شکریہ اداکیا اور امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی جانو مال کے حفاظت کیلئے ہمیشہ تندہی سے کام کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی کو ایمانداری سے انجام دے رہے ہیں اس لیئے انتظامی آفیسران و اہلکار داد کے مستحق ہیں ۔
مشرق مزید