Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سینیٹ انتخابات : 48 نشستوں پر 170 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  :  سینیٹ انتخابات 2021 کے لئے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ سینیٹ کی 48 نشستوں پر 170 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست آج جاری ہونے کا امکان ہے جبکہ کوائف کی سکروٹنی کا عمل کل سے شروع ہوگا

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کی 11 نشستوں پر 29 امیدوار سامنے آئے۔ سندھ کی 11 نشستوں پر 39 امیدواروں نے خیبر پختونخواہ کی 12 نشستوں پر 51 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر 41 امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اسلام آباد کی دو نشستوں پر 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

پنجاب سے جنرل نشستوں کے لیے 21، ٹیکنو کریٹس اور علماء کے لیے 3، خواتین کی نشستوں پر 5 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ سندھ میں جنرل نشستوں کے لیے 19، ٹیکنو کریٹس 11 اور خواتین کی نشستوں کے لیے 9 کاغذات جمع ہوئے۔ خیبرپختونخواہ میں جنرل نشستوں کے لیے 22، ٹیکنو کریٹس اور علماء کے لیے 11، خواتین کے لیے 13 اور اقلیتی نشست کے لیے 5 امیداوار میدان میں آئے۔

بلوچستان میں جنرل نشستوں پر 19، ٹیکنو کریٹس پر8، خواتین نشستوں کے لیے 9 اور اقلیتی نشست کے لیے 5 کاغذات جمع ہوئے۔ اسلام آباد سے جنرل نشست کے لیے 6 اور خواتین کی نشست کے لیے 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.