Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نام نہاد احتساب والے سن لیں ایک دن حساب ہوگا: شاہد خاقان عباسی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نام نہاد احتساب والے سن لیں ایک دن حساب ہوگا، سینیٹ الیکشن میں چوری کے پیسے چلے، براڈ شیٹ سے متعلق عمران خان وضاحت دیں، نواز شریف تین مرتبہ کے وزیراعظم ہیں، کسی کو حق نہیں کہ انہیں پاسپورٹ نہ دیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں سینیٹ ووٹ خریدے گئے جس کی ویڈیو موجود ہے، 2018 میں پیسے لینے والے پی ٹی آئی کے ایم پی اے ہیں، پی ٹی آئی کے ایم پی اے کہتے ہیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پیسے دیئے، ان کے ایم پی اے کہتے ہیں سپیکر کے گھر میں پیسے دیئے گئے، خیبرپختونخوا اسمبلی کے وہ سپیکر آج قومی اسمبلی کے سپیکر ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ احتساب کا دہرا نظام نہیں چل سکتا، احتساب کرنیوالوں کا اپنا احتساب ہونا چاہیئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.