Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فلسطین کی حمایت ، 40 ہالی وڈ فنکار ایما واٹسن کے حامی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن : ہالی وڈ کے 40 سے زائد ستاروں نے ہیری پوٹر سٹار ایما واٹسن کے ساتھ مل کر فلسطین کی حمایت میں مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کے خط پر دستخط کرنے والے مشہور فنکاروں نے کہا کہ ہم ایما واٹسن کے بیان کی حمایت کرتے ہیں کہ یک جہتی ایک عمل ہے، بشمول فلسطینیوں کے ساتھ با معنی یک جہتی جو بین الاقوامی قانون کے تحت اپنے انسانی حقوق کیلئے لڑ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل فوجی قبضے اور نسل پرستی کی حکومت کے تابع ہے۔ ہم دنیا میں کہیں بھی نا انصافی کی مخالفت کرتے ہیں اور ہم ان تمام لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو ظلم و ستم کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.