Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2افراد زخمی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے بس کلینر سمیت 2افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2افراد بس کلینر محمد سلیم اور محمد اکبر زخمی ہوگئے زخمیوں کوفوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس کے مطابق دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیاگیاجس میں 5کلوگرام بارودی مواد استعمال کیاگیا پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے کچھ دیر قبل ایگل سکواڈ کے اہلکار گزرے تھے ۔دھماکے سے قریب گزرنے والی بس کو نقصان پہنچا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔دریںاثناءصوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کوئٹہ سریاب روڈ لوکل بس کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے کہاکہ پرامن ماحول خراب کرنے کی مذموم ناکام کوشش کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیںدھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر تمام طبی سہولتیں فراہم کی جائیںانہوں نے زخمیوں کے لواحقین سے دلی اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.