Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

گوادر بندرگاہ سے علاقائی روابط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی،صدر مملکت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو سی پیک سے فائدہ ہوگا۔

انہوں نے یہ بات اپنی زیرصدارت گوادر پورٹ پر ترقیاتی سرگرمیوں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں وفاقی وزیرعلی زیدی، مشیر تجارت و سرمایہ کاری رزاق داؤد اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صدارتی خطاب میں کہا کہ گوادر بندرگاہ سے علاقائی روابط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو سی پیک سے فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹرانزٹ ٹریڈ کا علاقائی مرکز بننے میں مدد ملے گی۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو روز گار کے بے پناہ مواقع حاصل ہوں گے۔

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت نے صدارتی خطاب میں کہا کہ بلوچستان کے عوام کے لیے معاشرتی اور معاشی خوشحالی آئے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.