Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اکتوبر کے دوران بینک ڈیپازٹس میں 20 فیصد اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  اکتوبر 2020کے دوران بینک ڈیپازٹس میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2020کے اختتام پر بینک ڈیپازٹس کا حجم 16.664 کھرب روپے تک پہنچ گیا جبکہ اکتوبر 2019 کے خاتمے پر بینکنگ سیکٹر کے ڈیپازٹس کا حجم 13.912کھرب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح ایک سال کے دوران بینکنگ سیکٹر کے ڈیپازٹس میں 2.752کھرب روپے یعنی 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔ بینکاری کے شعبے کے ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بینکنگ سیکٹر کے ڈیپازٹس کی شرح میں اضافہ کا بنیادی سبب کووڈ۔19 کی وبا ہے کیونکہ سفری اخراجات میں کمی کی وجہ سے لوگوں نے اپنی بچتیں بینکوں میں جمع کرائی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال 2020 کے پہلے 10 ماہ کے دوران بینکوں کے ڈیپازٹس میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ 13 سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ ہے ۔ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لوگ اندرون ملک اور بیرون ملک سفر نہ کر سکے اور نہ ہی حج و عمرہ وغیرہ کے لئے حرمین شریفین جا سکے جس کی وجہ سے ان کے شاپنگ اور ریستوران کے اخراجات بھی کم ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.