Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

یانیک سینیر نے صوفیہ اوپن ٹینس جیت کر تاریخ رقم کردی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

صوفیہ  (سپورٹس ڈیسک)  اٹلی کے یانیک سینیر نے کینیڈا کے وسیک پوسپیسل کو مینز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں چھ چار ، تین چھ اور سات چھ سے شکست دے کر نہ صرف صوفیہ اوپن ٹینس چیمپئن شپ اپنے نام کی بلکہ وہ اے ٹی پی اوپن ایرا میں اس ایونٹ کی ٹرافی حاصل کرنے والے کم عمر ترین اطالوی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ مینز ڈبلز کے فائنل میں سیکنڈ سیڈ برطانوی جوڑی جمی مرے اور نیل سکوپ سکی پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی جب فرانس کے ایڈوارڈ راجر ویسلین اور یرگن میلزر فٹنس مسائل کے باعث کورٹ میں نہیں آسکے ۔آسٹریامیں ہونے والے لینز اوپن چیمپئن شپ میں ویمنز سنگلز ایونٹ کا فائنل سیکنڈ سیڈبیلجیئم کی الیس مارٹنز اور ارینا سبا لینکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل میں الیس مارٹنز نے روسی کھلاڑی ایکٹرینا الیگزینڈروا کو دو چھ ، چھ ایک اور سات پانچ سے قابو کیا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ بیلا روس کی ارینا سبا لینکا نے جمہوریہ چیک کی باربورا کریسی کووا کو سات پانچ ، چار چھ اور چھ تین سے شکست دے دی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.