Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کنگز پہلی بار پی ایس ایل فائنل میں داخل,قلندرز اور سلطانز کا آج,,کرویا,,مرومشن

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ، لاہور ( سپورٹس رپورٹر )  پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے کوالیفائر میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سپر اوور میں چار رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ فائنل میں قدم رکھ دیئے جبکہ لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5وکٹوں سے ہرا کر ایلی مینٹرٹو کیلئے کوالیفائی کرلیا اور فائنل میں پہنچنے کی امید برقرار رکھی۔پشاورزلمی کی ٹیم کا پی ایس ایل فائیومیں سفر ختم ہوگیاجبکہ لاہور قلندر ز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آج فائنل میں رسائی کیلئے ‘‘کرویامرو’’ مشن میں آمنے سامنے ہوں گی ۔ نیشنل سٹیڈیم میں گزشتہ روز کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں پر 141 رنز بنائے ، روی بوپارا نے 40 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، سہیل تنویر25رنز پر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے ۔ذیشان اشرف 21 ، خوش دل شاہ 17اور شاہد آفریدی نے 12 رنز جوڑے ۔ وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کراچی کنگز نے بھی آٹھ وکٹوں پر 141رنز بنا کر میچ ٹائی کر دیا جس پر فیصلے کیلئے سپر اوور کا سہارا لیا گیا ۔ بابر اعظم نے دو چھکوں اور 5چوکوں سے مزین 65رنز کی اننگز کھیلی ، کپتان عماد وسیم ناقابل شکست 27 اور الیکس ہیلز 22رنز جوڑ سکے ، سہیل تنویر نے تین وکٹیںلیں ۔ بعدازاں سپر اوور میں کراچی کنگز کی جانب سے دئیے جانیوالے 14 رنز کے ہدف کے تعاقب میں محمد عامر کی شاندار باؤلنگ کے باعث ملتان سلطانز کی ٹیم نو رنز بناسکی۔بابر اعظم کو شاندار کارکردگی دکھانے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ ایلی مینٹر ون میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ۔ پشاور زلمی نے نو وکٹوں پر 170رنز بنائے ،شعیب ملک 39رنز پر نمایاں رہے ۔ دلبر حسین نے تین ، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ڈیوڈ وائز نے دو ، دو وکٹیں لیں ۔ جواب میں لاہور قلندر ز نے محمد حفیظ کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت 171رنز کا ہدف پانچ وکٹوں پر عبور کر لیا،فاتحانہ چھکاڈیوڈوائز نے لگایا، ثاقب محمود نے تین وکٹیں لیں۔ ناقابل شکست 74رنزبنانے والے محمد حفیظ کو مردمیدان کا ایوارڈ ملا۔آج ایلی مینٹر ٹو میچ میں لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز سے مقابلہ ہوگا اور جوبھی ٹیم کامیابی حاصل کر ے گی ، اسے 17 نومبر کو کراچی کنگز کیخلاف فائنل کھیلنے کا موقع ملے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.