Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

’’احدرضامیرشہید‘‘،بھارتی سوشل میڈیا پر جھوٹ بول کر ’’خجل ‘‘

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( شوبز ڈیسک)  بھارتیوں نے پاکستانی اداکار احد رضامیر کو پاک فوج کا حقیقی جوان سمجھ کر ان کے بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے کی جھوٹی خبر پھیلا کر سوشل میڈیا پر خوب ہرزہ سرائی کی تاہم پاکستانی صارفین نے ان کا پول کھول دیا اور خوب درگت بنائی ۔ ایک بھارتی ٹوئٹر صارف نے پاکستانی اداکار احد رضامیر کی فوجی وردی میں ملبوس تصویر شیئر کی اور پیغام میں لکھا کہ یہ پاک آرمی کے جوان کیپٹن صابر خان کی تصویر ہے جو وادی نیلم میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مارے گئے ۔واضح رہے احدرضامیر کی یہ تصویر ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا ‘‘کی ہے ۔پاکستانی صارفین نے ناصرف احدرضامیر کی شناخت بتائی بلکہ بھارتیوں کا خوب مذاق اڑایا۔ فواد نامی صارف نے بھارتی صارف پر طنز کرتے ہوئے احد رضامیر کی ان کی اہلیہ سجل علی اور حرامانی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا ’’کیپٹن صابر خان شہادت حاصل کرنے کے بعد حوروں کے ساتھ‘‘۔عثمان نامی صارف نے ڈرامہ سیریل’’عہد وفا‘‘ کے ایک اور کردار میجر گلزار کی وردی میں ملبوس تصویر شیئرکی اور بھارتیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کیپٹن صابر کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے ہم میجر گلزار کو بھیج رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.