Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسلام آباد اور فیصل آباد میں‌ موسم سرما کی پہلی بارش، لاہور میں‌ بھی بادل برسنے کا امکان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   اسلام آباد اور فیصل آباد میں‌ موسم سرما کی پہلی بارش سے خنکی میں‌ اضافہ ہو گیا، محکمہ موسمیات نے آج لاہور اور پشاور میں بھی بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ کوئٹہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

فیصل آباد شہر اور گردونواح میں ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے لاہور، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے، اسلام میں بھی مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان کے علاقے غذر میں برف باری کے سبب شہریوں کو ووٹ ڈالنے میں مشکلات کا سامان ہے جبکہ دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت اور دیگر علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے، خیبر پختونخوا میں بھی ابر رحمت برسے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.