Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ: ناردرن نے بلوچستان کو 39 رنز سے ہرا دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوران ناردرن نے بلوچستان کو 39 رنز سے ہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے 27 ویں میچ میں ناردرن نے پہلے کھیلتے ہوئے 199 رنز بنائے، نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے شاندار 86 رنز کی باری کھیلی، شاداب خان 42، علی عمران 41، حماد اعظم نے 19 رنز بنائے۔ عماد بٹ نے دو، تاج ولی، اختر شاہ، حارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کی ٹیم 160 رنز بنا سکی۔ امام الحق 35، اویس ضیاء 34، حارث سہیل 28، عبد الوحید بنگلزئی 12، اکبر الرحمن 15 رنز بنا پائے۔ محمد اسماعیل اور شاداب خان نے دو دو شکار کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.