Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملک دشمن عناصر کو انکے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: وزیراعلیٰ بلوچستان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(آن لائن)وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر کو انکے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، حملے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں گزشتہ روزکوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ افسوسناک اور بزدلانہ عمل ہے- وزیراعلی بلوچستان کا شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کو انکے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے ہدایت کی ہے کہ حملے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.