او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر شر پسند عناصر کو انکے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے،وفاقی وزیر داخلہ
کوئٹہ(آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شر پسند عناصر کو انکے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے،حملے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے گزشتہ روز کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ دشمن عناصر کا بزدلانہ عمل ہے- اعجاز احمد شاہ نے شہید ہونے والے 6 سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کے لئے خصوصی دعا کی اور لواحقین کے صبر جمیل عطا کی دعا کی- وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ شر پسند عناصر کو انکے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے- حملے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔