Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہندوستان پاکستان کی میں فرقہ واریت کو دوام دینے کےلئے سوشل میڈیا استعمال کر رہا ہے: شہریار خان آفریدی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(آن لائن)کشمیر کمیٹی کے چیئرمین ووفاقی وزیرمملکت شہریار خان آفریدی نے کہاہے کہ دنیا میں مسلمانوں کی پہچان کو چیلنج کیاجارہاہے حالانکہ تمام مذاہت کی مقدس کتابیں انسانیت پر یقین رکھتی ہے،ہندوستان پاکستان کی میں فرقہ واریت کو دوام دینے کے لئے سوشل میڈیا استعمال کر رہا ہے،انڈیا کبھی بھی پاکستان کی برابری نہیں کر سکتاپاکستان نے ملک میں دہشت گردی اور دیگر چلینجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز بیوٹمز یونیورسٹی میں ”سائبان پاکستان کانفرنس “سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر بیوٹمز احمدفاروق بازئی ،پرووائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر فیصل کاکڑ ،دھنیش کمار ،اساتذہ ،طلباءوطالبات کی بڑی تعداد موجود تھی ۔شہریار خان آفریدی نے کہاکہ دنیا میں افیون کھانے والی چائنیز قوم نے اتحاد سے ترقی کے منازل طے کئے پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں واضح وژن کے تحت ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا ،انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ملک میں دہشت گردی اور دیگر چلینجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، مودی نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ جس کے پاس ڈیٹا ہوتا ہے وہی ترقی کے منازل طے کریں گے آج انٹر پول کو فیشل ریکگنائئزیشن کا ڈیٹا پاکستان فراہم کر رہا ہے، شہریار آفریدی نے کہاکہ انڈیا کبھی بھی پاکستان کی برابری نہیں کر سکتا، ہندوستان کے کلچر پروگرام راحت فتح علی خان اور، عاطف اسلم کے بنا ادھوری ہے وہ ہمیں مذہبی فرقوں میں بانٹنا چاہتا ہے، شہریار آفریدی نے کہاکہ ہندوستان پاکستان کی میں فرقہ واریت کو دوام دینے کے لئے سوشل میڈیا استعمال کر رہا ہے، تمام مذاہت کی مقدس کتابیں انسانیت پر یقین رکھتی ہے،انہوں نے کہاکہ افسوس ہے کہ آج دنیا میں مسلمانوں کی پہچان کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.