Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

تفتان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے مزید499 پاکستانی گرفتار 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

تفتان(آن لائن)پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے مزید 499 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طریقے سے ایران جانے والے 499 پاکستانی باشندوں کو ایران کے سیکورٹی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا جوکہ بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے گرفتار قیدیوں میں پنجاب 408،سندھ 26 خیبر پختون خواہ 49آزاد کشمیر 10اور بلوچستان کے 6 قیدی شامل تھے ان گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ کے مقام پر انچارج میر الہی بخش نوتیزئی کے حوالے کر دیا گیا راہداری گیٹ پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ بھی کی گئی ذرائع کے مطابق اس وقت ایران کے مختلف شہروں میں ہزاروں سے زائد پاکستانی باشندے ایران کے مختلف جیلوں میں قید ہیں جو ایران سے بہتر روزگار کے لیے یورپ جانا چاہتے تھے جنہیں ایرانی سکیورٹی فورسز روزانہ کی بنیاد پر پاکستانی حکام کے حوالے کر رہے ہیں ابتدائی کاروائی کے بعد تمام گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے تفتان کے حوالے کر دیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.