Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی ڈی ایم کے تحریک کا مقصد نااہل حکمرانوں سے جان چھڑانا ہے : نصراللہ زیرے 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ ( آئی این پی ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماءو رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے تحریک کا مقصد نااہل حکمرانوں سے جان چھڑانا ہے اس لئے عوام 25اکتوبر کوہونے والے پاور شومیں بھر پور شرکت کریں ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے ، صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اس مسئلے کو اسمبلی فلور پر اٹھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز پریس کلب کے سامنے آل بلوچستان سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ ٹیچرز فورم کے احتجاجی کیمپ کے دورے کے موقع پر کیا۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سی ٹی ایس پی شارٹ لسٹڈ ملازمین کے مطالبات کی مکمل طور پر حمایت کرتی ہے بلکہ 5دن بعد بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وہ اس مسئلے کو اسمبلی فلور پر اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عدالت عالیہ کے واضح احکامات تھے کے 7یوم کے اندر شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے تعیناتی کے آرڈر جاری کئے جائیں مگر 4مہینے گزرنے کے باوجود بھی وہ تعیناتی کے آرڈرز کے لئے احتجاج پر بیٹھے ہیں۔ اگر حکومت شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو تعینات کرتی تو سکولوں میںاساتذہ کی کمی پوری ہوجاتی مگر ایسا نہیں کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ، وزیرتعلیم و متعلقہ حکام توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو وزیر اعظم ہاﺅس سے کس لئے فارغ کیا گیا تھا۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ وفاقی وصوبائی حکومتیں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہیں ، آج پاکستان کی جی ڈی پی زیر پر آچکی ہے جو کہ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کی واضح دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب بھوٹان اور انڈیا سے بھی پیچھے رہ گیا ہے۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے والے شارٹ لسٹڈ امیدواروں تک بھی تعینات نہیں کررہے ہیں۔ آٹا ، چینی اور دیگر اشیائے خوردنوش کی قیمتیں آسامان سے باتیں کررہی ہیںغریب آدمی آٹا اور چینی خریدنے سے رہ گئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں نے احتجاج کا راستہ اسی لئے اپنایا تاکہ موجودہ نااہل حکومت سے عوام کی جان جھڑائی جاسکے اس لئے عوام 25اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے پاور شو میں بھر پور شرکت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سی ٹی ایس پی ملازمین کے مطالبات کو 5دن بعد بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اٹھائیں گے اور حکومت کو اس بات پر مجبور کریں گے کہ وہ اسمبلی فلور پر بتائیں کہ سی ٹی ایس پی ملازمین کے آرڈز کیوں ابھی تک جاری نہیںکئے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.