Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اپوزیشن لیڈر اور ان کے حواریوں کے پاس لوٹ مار کا کوئی جواب نہیں: شہزاد اکبر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اور ان کے حواریوں کے پاس لوٹ مار کا کوئی جواب نہیں، یہ کاروبار کے بھیس میں کرپشن کرتھے تھے، 12 ملازمین کے نام پر 15ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی۔

معاون خصوصی شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جب تفتیش ہوتی ہے تو کافی چیزیں سامنے آتی ہیں، آج بھی قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، یہ کاروبار کے بھیس میں کرپشن کرتے تھے، ہمارے پاس واضح ثبوت موجود ہیں، شہباز شریف اور ان کے حواریوں کے پاس کوئی جواب نہیں، عدالت میں شہباز شریف چین کے حبیب جالب نظر آتے ہیں، کرتوت آپ کے پکڑے جا رہے ہیں، الزام مجھ پر لگا رہے ہیں، شہباز شریف نے ٹوائلٹ کے نل سے کیمرے ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا 12 ملازمین کے نام پر 15 ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی، ڈبل جعلی کمپنیاں بنائی گئیں، ملک مقصود سلمان شہباز کا ٹی بوائے تھا، ملک مقصود کے اکاؤنٹ میں پیسے ٹرانسفر کرائے گئے، مقصود نامی چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے 3.7 ارب کی منی لانڈرنگ ہوئی، ٹی ٹی کیس کی تحقیقات کے دوران ملک مقصود فرار ہوگیا، گلزار احمد خان کے انتقال کے بعد بھی اکاؤنٹ آپریٹ ہوتا رہا، مسرور انور ان کا بڑا با اعتماد کیش بوائے تھا، ان سب کو سلمان شہباز آپریٹ کرتا تھا، یہ کوئی کاروبار یا چینی کے پیسے نہیں تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.