لاہور: پی سی بی نے مختصر فارمیٹ کے پاکستانی کپتان بابراعظم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک قیادت کے منصب پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔
ان کی تقرری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ دو ہزار بیس تک کی گئی تھی جسے کوویڈ 19کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا جوآئندہ برس کھیلا جائے گا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اب بابر اعظم آئندہ برس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک فرائض نبھائیں گے جن کی باضابطہ تقرری کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وہ پاکستان آنے والی زمبابوین ٹیم کیخلاف پہلی مرتبہ ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔